ڈپٹی کمشنرسرگودھا کی زیر صدارت کلین وگرین پاکستان انڈیکس کے حوالہ سے اجلاس

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

سرگودھا۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت کلین وگرین پاکستان انڈیکس کے حوالہ سے ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز جوئیہ ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کلین وگرین پاکستان انڈیکس کے ضابطوں پر عمل درآمد پر غور کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بلدیاتی ادارے اس ضمن میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔محکمہ جنگلات زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو فروغ دے ۔سکولوں او رہسپتالوں کے احاطوںمیں گرین بیلٹس اور پلاٹنگ کی جائے ۔صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے ۔

شہریوں کے پینے کے صاف پانی کے انتظامات او رمنصوبوںکو جلد مکمل کیاجائے ۔سیوریج سسٹم کو موثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کلین وگرین پاکستان انڈیکس کے پہلے فیز میں ضلع سرگودہا کو نمایاںمقام دلانے کیلئے تمام ادارے مستعد کوششیں کریں اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے تاکہ منصوبے کے مقاصد کاحصول ممکن ہوسکے ۔ اجلاس میں تمام اداروں کے افسران نے کلین وگرین پاکستان کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں