فیسکو ریجن سے بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے :چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

سرگودھا۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) فیسکوسرگودھا سرکل کی بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں۔ جون میں 55صارفین کوبجلی چوری پر 41لاکھ کے جرمانے جاری،5کے خلاف مقدمات کا اندراج۔وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے پانچوں سرکلزمیں دن رات بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ سب ڈویڑنل ٹاسک فورسز اور ایم اینڈ ٹی ٹیموں کی طرف سے نائٹ ریڈ بھی کئے جارہے ہیں۔

ماہ جون میں دوران چیکنگ فیسکوسرگودھا سرکل سے کل33765بجلی کنکشنوں کو چیک کیا گیا جن میں سی49صارفین محکمہ کی مین پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے،3میٹرٹیمپرڈاورباڈی میں سوراخ کرکے جبکہ3صارفین میٹر کی نیوٹرل بریک کرکے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ تمام بجلی چوروں کوکل199652ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 41لاکھ 73ہزار روپے کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ہیں جبکہ بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کیلئے تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دے دی گئی ہیں جن میں سے 5کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں ان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے ہیں جو کہ ریکوری تک بحال نہیں کئے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ فیسکو ریجن سے بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور بجلی چوری کی معاونت کرنیوالے ملازمین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طور پرہاٹ لائن 051-9103888،ٹول فری نمبر 080066554، ہیلپ لائن 118یا سب ڈویڑن کے نمبر پر دیں۔اس مکروہ قومی کے خاتمے میں فیسکو کا ساتھ دیں تاکہ بجلی چور وں کو کیفرکردار تک پہنچاکر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں