پٹرولنگ پولیس محفوظ شاہراہوں کی ضامن ہی:ڈی آئی جی طارق عباس

بدھ 8 جولائی 2020 17:45

سرگودھا۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) پٹرولنگ پولیس محفوظ شاہراہوں کی ضامن ہے،پٹرولنگ پوسٹوں کے قیام سے شاہراہوں میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب طارق عباس قریشی نے سرگودہا ریجن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران مختلف پٹرولنگ پوسٹوں کی انسپکشن اور حال میں ان پوسٹوں پر ہونے والے تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا اس کے علاوہ مختلف پٹرولنگ موبائلز کو ڈیوٹی کے دوران چیک کیا ۔

اس کے علاوہ پٹرولنگ موبائلز کے ہونیوالے مرمتی کام کوبھی چیک کیااور موقع پر ضروری احکامات بھی جاری کئے اور ہدایت کی کہ شاہرات کو جرائم سے پاک کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیتے ہوئے اپنے نصب العین اور خاطر خواہ نتائج کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پٹرولنگ نے چیکنگ کے دوران مختلف ملازمان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔دریں اثناء ڈی آئی جی پٹرولنگ طارق عباس قریشی کی سرگودہا آمد کے وقت ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن تنویر احمد ملک، ڈی ایس پی پٹرولنگ سرگودہا غضنفر عباس نتھوکہ ، ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب امیر عباس کھیمٹہ ، ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی ضیاء اللہ خان سنبل اور ڈی ایس پی پٹرولنگ بھکر رفعت سلطانہ نے ان کو خوش آمدید کہا۔

، پٹرولنگ کے جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔بعدازاں ایس پی پٹرولنگ سرگوددہا ریجن تنویر احمد ملک نے ڈی آئی جی پٹرولنگ طارق عباس قریشی کو سرگودہا ریجن کی گزشتہ ششماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی آئی جی پٹرولنگ نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں