دُھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کے تحت واک کا اہتمام

ہفتہ 11 جولائی 2020 22:15

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر دُھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی مہم کی اس واک میں ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود کی زیر ِنگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے مقامی ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ملکر خوشاب روڈ پر" دُھواں چھوڑتی گاڑی پیدا کرے بیماری" کے عنوان کے تحت واک کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود نے کہا کہ ہمیں اپنی گاڑیوں کی ضروری دیکھ بھال کا خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی زندگی کیلئے انتہائی مضر ہے جو پھیپھڑوں اوردیگر کئی سانس کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کہا کہ پہلے مرحلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلہ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں