ڈی پی او سرگودھا کا سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف کواشتہاری مجرمان کے خلاف مہم تیزکرنے کا حکم

اتوار 12 جولائی 2020 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو تیز کر کے ان کو املاک قرقی اور پناہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کو موثر کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر صدارت سرگودھا سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کے کرائم اجلاس میں کرائم کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے کرائم سے متعلق ہونے والی پیش رفت کے بارہ بریف کیااور ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور تمام سرکل تھانوں کے ایس ایچ اوز گشت پر خود آوٹ ہوں اوربلا نمبر موٹرسائیکلوں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں جبکہ ایک ہی جگہ پر باربارہونے والے جرائم کی نشاہدہی کی جائے اوران کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں