سرگودھااور گردونواح میں عیدالاضحٰی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پیر 3 اگست 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) سرگودھااور گردونواح میں عیدالاضحٰی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں 1300 مساجد،امام بارگاہوں اور 49 کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی ان اجتماعات میں علماء کرام نے فلسفہ قربانی بیان کرتے ہوئے ملک وملت،کشمیر کی آزادی اور کورونا سے نجات کی دعائیں کروائیں اور عید کے ایام میں لوگوں نے اپنے جانوروں کی قربانی کرکے سنت ابراہیمی ادا کی جبکہ اتوار کے روز چرچز پر مسیحی عبادات میں مصروف رہے ان ایام میں اجتماعات کو اے،بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کر کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح سرگودھا اور ریجن کے اضلاع میں 1349 مقامات پر نماز عیدالاضحٰی ادا کر کے انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے منائی گئی سرگودھا اور گردونواح کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عیدالاضحٰی کے 501 اجتماعات ہوئے جن کے بعد سینکڑوں لوگوں نے سنت ابراہیمی کو ادا کرتے ہوئے اپنے جانوروں کی قربانی کی۔

(جاری ہے)

عید کے اجتماعات میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی بیان کیا اور ملک وملت،اسلام کی سربلندی، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی،آزادی اور کورونا سے نجات کی دعائیں کروائیں۔عید کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گے عید کے دوسرے روز چرچز میں مسیحی برادری نے اپنے مذہبی اجتماعات منعقد کئے اس حوالہ سے اجتماعات کو اے بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کر کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے ڈی پی او فیصل گلزار حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے لئے خود وزٹ کرتے رہے جبکہ پولیس لائنز میں پولیس شہیدائ اور اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات اور بڑے کھانا میں آر پی او،ڈی پی او کے ساتھ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور افسران نے شرکت کی اور ملازمین میں گل مل کر ان کے ساتھ کھانا کھایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں