سرگودھا،لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود عید کے تیسرے روز بازار مارکیٹیں بند رہیں

پیر 3 اگست 2020 15:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ میں 5 اگست کے بجائے 3 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلہ کے باوجود سرگودھا میں عید کے تیسرے روزبازار مارکیٹیں بند رہیں اور دوکانداروں اسے حکومت کی ناقص کارکردگی قرار دیتے رہے۔زرائع کے مطابق حکومتِ پنجاب نے عید کے دوسرے روز شام کے بعد اچانک لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کی اطلاعات ہر شہری تک نا پہنچنے کے باعث 3 اگست کو بازار اور مارکیٹیں بند رہیں اور دوکانداروں اس صورتحال کو حکومت کی ناقص کارکردگی قرار دیتے رہے جن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کا لاک ڈاون عید کی تعطیلات کے بعد کھو لنے کی حکمت عملی تھی تو عوام کو پہلے سے اعتماد میں لیکر دو اگست تک لاک ڈاون کرنا تھا اور اگر ضرورت ہوتی تو پھر لاک ڈاؤن میں 5 اگست یا کسی بھی تاریخ تک توسیع ہو سکتی تھی لیکن حکومت کی ناکامی مناسب اور ناقص حکمت عملی کے باعث کاروبار 3 اگست کو نہ کھل سکے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس حکومتی حکمت عملی کو 5 اگست یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت دینے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں بھائیوں کی ہر جدوجہد میں پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں پر ہر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں