سرگودہا میں شاہ پورسٹی پولیس کی کار روائی، نقب زنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

جمعرات 6 اگست 2020 17:30

سرگودہا ۔06اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی محمد افضال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے نقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد کامران ولد محمد اشرف سکنہ ہائے کنڈان کو گرفتارکرلیا ہے ۔

گرفتاراشتہاری مجرم نے اپریل2018ء میں اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر علیا سویٹس اینڈ کریانہ سٹور کی چھت میں سوراخ کرکے دوکان میں سے سگریٹ، شیمپو، چائے اور نقدی وغیرہ چوری کیے اور فرارہوگئے تھے۔ چونکہ مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں