سرگودہا، تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارروائی، کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد ،8ملزمان گرفتار

جمعرات 6 اگست 2020 17:30

سرگودہا ۔06اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کاروائی کے دوران کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر نصرت علی،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز علی حسین، محمد سلیم اورعزیز احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ اقدام ِقتل میں گرفتارملزمان جاوید اقبال ولد غلام مصطفی سکنہ ہائے چک نمبری56شمالی سے کلاشنکوف،سرفراز ولد عبدالستار سکنہ ہائے چک نمبری56شمالی سے بندوق12بور،نصرمحمودولدمحمداشرف سکنہ ہائے چک نمبری54شمالی سے بندوق12بور، محمد اشفاق ولدعبدالستارچک نمبری56شمالی سے بندوق12بور، اکبرفیاض ولدمحمد فیاض سکنہ ہائے چک نمبری56شمالی سے بندوق12بور،محمدحارث ولد جاویداقبال سکنہ ہائے چک نمبری 56شمالی سے پسٹل30بور،سہیل احمدولداللہ یار سکنہ ہائے ماڑی سے پسٹل30بور،محمدعامرولد ابراہیم سکنہ ہائے چک نمبری54شمالی سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔

گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں