|پاکستان ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس سمیت 5 ٹرینیں چلانے کافیصلہ

اتوار 9 اگست 2020 18:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) پاکستان ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس سمیت ت 5 ٹرینیں چلانے کافیصلہ کرلیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث بند ہونیوالی ٹرینوں جن میں حویلیاں سے براستہ راولپنڈی ، سرگودھا کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے علاوہ فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، ماہنجودرڑو ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس کو چلائے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے کورونا کے باعث یہ گاڑیاں بند کرنے سے ریلوئے ہر ماہ لاکھوں کا خسارہ فی ٹرین ہورہا ہے اب ان 5 گاڑیوں بھی عوام کیلئے چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،سرگودھا ریلوئے کے زرائع نے بتایا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس سمیت پانچوں ٹرینوں کے انتظامی امور مکمل کرنے کی ہدایت کردی، حکومت پاکستان نے مکمل ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کا ٹرینوں میں خسارے کے باعث تمام نقصان والی ٹرینیں چلانے سے گریز کیا جارہا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں