ڈپٹی کمشنرسرگودہا کا انسداد ِپولیو مہم کاافتتاح ،6 لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 21 ستمبر 2020 16:56

ڈپٹی کمشنرسرگودہا کا انسداد ِپولیو مہم کاافتتاح ،6 لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میںپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں قائم کاونٹر پر پانچ سال تک کے بچوںکو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ تقریب میںچیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای) کے صدر ڈاکٹر سکند حیات وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر میں چھ لاکھ 48ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں ،جن کیلئے محکمہ صحت کی 1460موبائل ‘198 مستقل ‘14رومنگ اور 67ٹرانزٹ ٹیموں کے چار ہزار سے زائد اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پولیو ورکرز کو کرونا سے بچاؤ کیلئے تھرمل گن ‘ ماسک او رسینی ٹائرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی اب دوبارہ نئے جذبے کے ساتھ کام کا آغاز کیاجارہاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ذراسی کوتاہی زندگی بھر کا پچھتاوا ہے ۔والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے گردونواح میں پولیو کے کنفرم کیس جبکہ ماحول میںوائرس موجود ہے لہذاہمیں انتہائی الرٹ رہنا ہوگا اور بحیثیت پاکستانی اس مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان او رافغانستان دنیا کے صرف دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے ۔ ہمیں اس کو شکست دینا ہو گی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مختلف علاقوں میں کام کرنے ولی پولیو ٹیموں کاموقع پر جا کر جائزہ لیا او ران کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے مختلف گھروں پر جا کر والدین سے ملاقات کی اور ان سے پولیو ورکرز بارے دریافت کیا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں