ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ میانی کو لائن حاضر کر کے نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا

حکومت نے سرگودھا کے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کو قصور تبدیل کر کے نوید مرتضیٰ کو ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا تعینات کر دیا

بدھ 30 ستمبر 2020 13:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ میانی کو لائن حاضر کر کے نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر عمیر احمد کو فوری طور پر تبدیل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ سب انسپکٹر عنایت اللہ کو سی آئی اے سٹاف سے ایس ایچ او تھانہ میانی تعینات کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے سرگودھا کے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کو قصور تبدیل کرکے نوید مرتضیٰ کو ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا تعینات کر دیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں