پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سرگودھا ریجن میں92 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ‘ ایک فوڈ پوائنٹ سیل‘ 10 یونٹس کوبھاری جرمانے

بدھ 30 ستمبر 2020 13:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا ریجن میں92 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اوردوران کارروائی ایک فوڈ پوائنٹ کو سیل جبکہ 10 یونٹس کوبھاری جرمانے کیے۔زرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے فرخ کھویا یونٹ کو ملاوٹی دودھ اور بناسپتی گھی سے پنیر کی پروڈکشن پر سیل کیا۔

جبکہ انصر سویٹ ہا?س ،حافظ سوڈا واٹر،ظفر سویٹس ،خان سویٹس اینڈ بیکرز،خان تکہ سموسہ اور چاند تارا پیزا شاپ کوناقص سٹوریج ،سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل ،صفائی کے ناقص انتظامات ، نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے جرم میں مجموعی طور پر32ہزار روپے جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم نے خوشاب میں سرگودھا فوڈ پوائنٹ کوپروڈکشن ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پر20ہزا رروپے جرمانہ کیااور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھکر میں رحمان کریانہ سٹور کو کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم نے میانوالی میں ارسلان مارٹ اور رانا کریانہ سٹور کوزائد المعیاد اشیائ کی فروخت اور سابقہ نوٹسز کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طورپر10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا ڈویڑن کی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران20کلو مضر صحت آئس کریم اور 10کلو گھی تلف کیاجبکہ معمولی نقائص پر70فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئیاور متنبہ کیا کہ ان پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں