گوجرانوالہ ،کراچی میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کے بعد حکومت شدید ذہنی تناؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اسی بات کی غمازی کرتی ہے وزیراعظم شکست تسلیم کر کے ذاتی عناد پر اتر آئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، رہنماء (ن) لیگ

پیر 19 اکتوبر 2020 17:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور کراچی میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کے انعقاد کے بعد حکومت وقت شدید ذہنی تناؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اسی بات کی غمازی کرتی ہے کہ عمران خان شکست تسلیم کر چکا ہے اور ذاتی عناد پر اتر آیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں‘انہیں غدار کہنا یہ 90کی دہائی کی سیاست کا وطیرہ تھا جس کو اس تبدیلی سرکار نے پھر سے اجاگر کر دیا اور عوام میں ایک دوسرے کے نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا بیان ہی میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کی تائید کرنا ہے جس پر انہیں غداری کا سرٹیفیکیٹ تھما دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان 22 کروڑ پاکستانیوں کی دل و جان سے پیاری افواج ہیں افواج کو بدنام کرنے اور کروانے کا سلسلہ پی ٹی آئی والے بند کریں اور فوج کے وقار کو مجروح مت کرے گرفتاریوں سے تبدیلی کے جھوٹے دعوے داروں عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی مل جائے گی آپ کو عوام کے دکھ درد کیسے محسوس ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ عوام کے مینڈیٹ سے آئے ہوتے تو آپ کو عوام کے دکھوں کا احساس ہوتا لیکن آپ نے عوام کو اذیت دینے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے آئے روز ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی کا جینا دشوار ہوچکا ہے جس کا آپ کے پاس کوئی حل نہیں بس آپ کو نقلیں اتارنے اور شکلیں بنانے سے فرصت ملے تب آپ عوام کی طرف رخ کریں گے عوام اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بدلہ لے گی اور جلدی آپ کا یوم حساب ہو گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں