سرگودھا:یونیورسٹی روڈ پر مین گیٹ کے سامنے اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں مسلسل تاخیر

طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کیلئے بھی وبال جان بن کر رہ گئی

پیر 19 اکتوبر 2020 20:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) یونیورسٹی روڈ پر مین گیٹ کے سامنے اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں مسلسل تاخیرطلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کیلئے بھی وبال جان بن کر رہ گئی ہے،ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے اوور ہیڈ ج یا انڈر پاس بنایا جائے اس ضمن میں یونیورسٹی حکام متعدد مرتبہ ضلعی حکومت کو لکھ چکے ہیں مگر 4سال گزرنے کے باوجود ابھی کاغذی کاروائی میں ہی یہ منصوبہ چل رہا ہے ، دوسری جانب انتظامیہ نے اس مصروف ترین روڈ پر قائم نجی اداروں کی غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کی بجائے راستے متعدد مقامات سے بند کر دیئے ہیں جس کے باعث صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے بالخصوص چھٹی کے اقات میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام رہنا معمول ہے ،اوریونیورسٹی روڈ کے دونوں اطراف کے مکینوں سمیت آمدورفت رکھنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے ان کا کہنا ہے کہ اربا ب اختیار اس مسئلہ کے حل کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں