پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانی وہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ جویریہ ظفر کی مرحومہ والدہ سپردخاک

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سرگودھا ریجن سے مخصوص نشست پر حکومتی رکن قومی اسمبلی،پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانی وہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ جویریہ ظفر کی مرحومہ والدہ کو سپردخاک کر دیا گیا۔مرحومہ برجیس ظفر آہیر سابق پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد تھیں جن کو دو سال قبل بہترین ماہر تعلیم اور بہترین پرنسپل قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات پر مادر آف سٹیٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق خوشاب سے رکن قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانی وہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ جویریہ ظفر کی والدہ سابق ماہر تعلیم برجیس ظفر آہیر ایک عرصہ سے کینسر کی مریض میں مبتلا تھی جو گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔جن کو جامع مسجد بلاک ایک میں نماز جنازہ کے ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان بابا نواب صاحب خوشاب میں سپرد خاک کر دیاگیا۔جس پر پی ٹی آئی کی ضلعی صدر آمنہ ملک سمیت شخصیات اور دیگر نے رکن اسمبلی سے ملاقات کر کے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں