ْکمسن بچوں کے ساتھ جنسی درندگی میں ملوث ملزمان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی،ڈی پی او سرگودھا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے کہا کہ کمسن بچوں کے ساتھ جنسی درندگی میں ملوث ملزمان کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔زرائع کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ کمسن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم دیگر جرائم کی نسبت زیادہ عوامی توجہ حاصل کرتے ہیں ایسے مقدمات کی تفتیش کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی طرف سے خصوصی طریقہ کار وضع کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او فیصل گلزارنے رواں سال کمسن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم سے متعلق درج مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام مقدمات کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ ان مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انسپکٹر لیگل قیصر عباس نے بتایا کہ رواں سال کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل21مقدمات درج ہوئے جن پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکاہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایسے جرائم کے تدارک اور روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں