سرگودھا،چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے انتظامیہ اور مختلف اداروں کو بھجوائی گئی شکایات پر عملدرآمدکی شرح مایوس کن قرار دیدیا

ضلعی افسران کو ایک ہفتہ میں عملدرآمد کی ہدایت جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء)چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل نے انتظامیہ اور مختلف اداروں کو بھجوائی گئی شکایات پر عملدرآمدکی شرح مایوس کن قرار دیتے ہوئے ضلعی افسران کو ایک ہفتہ میں عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے ،چیئرمین چیف منسٹر شکایات سیل کی جانب سے بھجوائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنرز بھیرہ، سلانوالی، کوٹمومن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی شکایات پر عملدرآمد کی شرح صفر رہی،ڈی پی او سرگودھا 64فیصد،سی ای او ایجوکیشن 45فیصد شکایات پر عملدرآمد میں کامیاب ہوئے ، اس ضمن میں چیئرمین شکایات سیل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنا کر رپورٹ ارسال کی جائے

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں