سرگودھا ،ْ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم بارے فیلڈ سٹاف کی ابتدائی رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کو ارسال

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے فیلڈ سٹاف کی ابتدائی رپورٹ گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کو ارسال کر دی گئی جس میں متذکرہ منصوبہ کیلئے 93جنوبی میں 447کینال اراضی میں سے 400کینال اراضی کو موذوں قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ متذکرہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے ،قبل ازیں اس میں سے کچھ حصہ پر پولیس ٹریننگ سکول بنانے کی تجویز زیر غور رہ چکی ہے ، تاہم اس حوالے سے دس سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود کچھ نہیں ہو سکا، اور موقع پر متذکرہ زمین خالی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اس ابتدائی رپورٹ پر جگہ کی قیمت کا تعین از سرنو کروائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں