سرگودھا ‘ تعویز دھاگہ کا کام کرنے والے پیر و زمیندار کو تیز دھا ر آلہ کے وار کر کے قتل کردیا گیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 13:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سرگودھا کے قصبہ میلہ کے علاقہ واں میانہ میں تعویز دھاگہ کا کام کرنے والے پیر و زمیندار کو تیز دھا ر آلہ کے وار کر کے قتل کردیاگیا جسے پوسٹمارٹم کے علاقہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور واردات کو ٹریس کرنے کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زرائع کے مطابق واں میانہ کے زمیندار سید چن پیرشاہ نے اپنی گھر کی بالائی منزل پر ہجرے دھاگہ اور دم درود کا کام شروع کر رکھا تھا۔جہاں پرہروقت لوگوں آنا جانا لگا رہتا تھا۔جہاں وقوعہ کی رات نامعلوم افراد ہجرے پر آئے اور تیز دھار آلے کے وار کرکے چن پیر کی گردن کاٹ کر سر تن سے جدا کردیا اور بے دردی کے ساتھ ہاتھ کا انگوٹھا اور کان بھی کاٹ کرجسم کے مختلف حصوں پر ضربات لگائیں جس کے مقتول کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔

(جاری ہے)

اس طرح نامعلوم نے انہیں شدید اذیت دے کر قتل کیا ہے۔واقع کے بعد چن پیر کا بیٹا ثقلین عباس اپنے کزن عرفان حیدر اور بھانجے ذوالفقارعلی کے ہمراہ اوپر چوبارے پر گیا تو اپنے والد کو خون میں لت پت نعش پائی تھی۔مقتول کی نعش تحویل میں لیکر۔رورل ہیلتھ سنٹر بھابڑہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کردی گئی۔جنہیں ان کے آبائی گاؤں کے قبر ستان واں میانہ میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔پولیس تھانہ میلہ نے مقتول کے بیٹے ثقلین عباس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ قتل زیر دفعہ 302ت پ درج کرلیا۔جس کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں