وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کی رہائش گاہ آمد،انکی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان براستہ موٹر سرگودھا سیال موڑ سے جوہرآباد گئے جہاں انہوں نے حکومتی رکن قومی اسمبلی،پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانی وہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ جویریہ ظفر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور مرحومہ کی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ مرحومہ برجیس ظفر آہیر سابق پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد تھیں جن کو دو سال قبل بہترین ماہر تعلیم اور بہترین پرنسپل اعزاز دیتے ہوئے انہیں تعلیمی خدمات پر مادر آف سٹیٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان لاہور سے موٹروے پر سفر کرتے ہوئے سیال موڑ انٹرچینج سے سرگودھا پہنچے اورخوشاب کے لئے روانہ ہو گے جنہوں نے جوہرآباد پہنچ کر حکومتی رکن قومی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اور سیز پاکستانی وہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ جویریہ ظفر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور اہم شخصیات کی موجودگی پر ان سے مرحوم والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور پسمندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں