ٹرین کے ساتھ تیز رفتار کار کے تصادم میں کار سوار خاتون جاںبحق ،ڈرائیور شدید زخمی

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر سرگود ھا کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین کے ساتھ تیز رفتار کار کے تصادم میں کار سوار گجرات کی شادی شدہ خاتون جاںبحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا پولیس متوفی خاتون کی نعش اور زخمی مرد کو ہسپتال کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال ریلوے لائن پر لالہ موسی سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس سرگودھا آرہی تھی کہ چک 40 ریلوے پھاٹک کو کراس کرنے والی گجرات سے آنے والے خاندان کی کار تیز رفتار کار LEB5993 ملت ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار گجرات کی شادی شدہ خاتون فاریہ بی بی زوجہ سید محمد طاہر موقع پر جاں بحق اور ڈرائیور گجرات کا فیض حسن شاہ شدید زخمی ہو گیا جو دونوں عزیز بتلائے جا رہے ہیں جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے متعلقہ تھانہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں