سرگودھا ، ڈسپنسریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں ضم کرنے کا فیصلہ

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) انتظامی شعبوں میں افرادی قوت اور مطلوبہ سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شہر اور رورل ایریاز کی ڈسپنسریوں کو قریبی سرکاری ہسپتالوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تفصیل کے مطابق ضلع میں لوگوں کو سستے علاج معالجہ کرنے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا اندازہ اس امر سے لگایاجا سکتا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ رہی ہے ، بالخصوص ہسپتالوں کے انتظامی شعبوں سمیت میں میڈیکل و نان میڈیکل سٹاف کی کمی اور مطلوبہ سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اب صحت کے مراکز ایک دوسرے میں ضم کرنے کی نوبت آ گئی ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع کی دو درجن سے زائد ڈسپنسریاں شدید بدانتظامی اور سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ہو کر غیر فعال ہوتی جا رہی ہیں، جس پر انہیں مرحلہ وار قریبی ہسپتالوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کی جانب سے ابتدائی طور پر گورنمنٹ ویلفیئر ڈسپنسری ملت آباد(شہر کی گنجان آبادی) کو بنیادی مرکز صحت 43شمالی،گورنمنٹ ویلفیئر ڈسپنسری89شمالی کو رورل ہیلتھ سنٹر104شمالی، محمدیہ ویلفیئر ڈسپنسری 50شمالی کوبی ایچ یو103شمالی اور ویلفیئر ڈسپنسری78شمالی کو بی ایچ یو95شمالی میں ضم کرنے کی سفارشات گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو ارسال کر دی گئیں، جبکہ مزید ڈسپنسریاں بھی جلد ضم کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں