ٌ پنجاب کے کسانوں اور زمینداروں کو ٹیل تک پانی کی مسلسل فراہمی کا عمل بہتر نہ بنایا جا سکا

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:40

!سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پنجاب کے کسانوں اور زمینداروں کو ٹیل تک پانی کی مسلسل اور مساوی فراہمی کا عمل یقینی بہتر نہیں بنایا جا سکا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومتی احکامات پر خصوصی کمیٹیاں غیر فعال ہونے کے باعث صورتحال جوں کی توں ہے ،متعلقہ محکموں کے افسران ، ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر زمینداروں ٹیل تک پانی مساویانہ طریقہ کی بجائے اس پانی کو پہلے ہی زیادہ مقدار میں حاصل کرلیتے ہیں، بیشتر دیہاتوں کو جانے والی نہروں پر بااثر زمینداروں نے پانی کھینچنے والے غیر قانونی موٹر پمپ نصب کررکھے ہیں ،محکمہ انہار کی حالیہ کاروائیوں میں ایسے درجنوں پمپ اور زمین دوز پائپ برآمد ہو چکے ہیں مگر صورتحال بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ،شمالی اور جنوبی نہری شاخوں کی صورتحال ایک جیسی ہے ،چھوٹے کاشتکاروںکے مطابق ان غیر قانونی موٹر پمپوں کی وجہ سے ٹیل تک کی زمینوں کو بعض اوقات ایک قطرہ بھی پانی کا نہیں مل سکا جس کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور کاشتکار مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی زمینوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں