سرگودھا ‘ ضلع کے 73 چرچز میں عبادات کے حوالہ سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات‘ پولیس نفری تعینات کی گئی

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں مساجد کے منعقدہ پروگراموں کے ساتھ اتوار کے روز ضلع کے 73 چرچز میں عبادات کے حوالہ سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر کے پولیس نفری تعینات کی گئی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں مساجد میں اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اتوار کے روز ضلع کے 139 چرچز میں سے 73چرچز پر عبادتی پروگرام منعقدہو ئے جہاں تمام چرچز کو ان کی حساسیت اور لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس پلان میں الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کر کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

جن میں کیٹگری اے کے 4 چرچز کے لئے علیحدہ سیکورٹی انتظامات کئے گے اور مجموعی طور پر350 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات رہے ان سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے جبکہ آنے والے تمام افراد کی بزریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی پلان کے تحت 5ایس ڈی پی اوز اور 14 ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کے چرچز کی سیکیورٹی کی نگران تھے اور ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ حساس علاقوں گشت پر معمور رہے۔

جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے کر متبادل راستوں پر ٹریفک جاری رہی اور ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضی ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کرتے رہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری موجود تھی اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پرامن معاشرے کے قیام کے لیے کوشش جاری رکھیں گے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں