ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کا کام چور ملازمین کو وارننگ جاری کردی

منگل 27 اکتوبر 2020 21:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے محکمہ صحت کے میڈیکل و نان میڈیکل سٹاف کی جانب سے سرکاری اوقات کار سے کم ڈیوٹیاں دینے اور فیلڈ ڈیوٹی کے نام سے غائب رہنے کی روش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹینڈنٹس اور تحصیل ہیلتھ افسران کو وارننگ جاری کر دی اور آگاہ کیا ہے کہ ہیلتھ سروسز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے کئے گئے حالیہ دوروں کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیشتر ہسپتالوں میں میڈیکل افسران، پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف محض پانچ سے چھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں، بعض ہسپتالوں کی قبل ازیں بھی نشاندہی کی جا چکی ہے مگریہ روش بدستور چلی آ رہی ہے ،ہسپتالوں اور فیلڈ کے حوالے سے جاری ڈیوٹی روسٹر پر کہیں بھی سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوتا،اس ضمن میں متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹینڈنٹس و تحصیل ہیلتھ افسران کو وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ ایسا ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں