محکمہ مال خوشاب کے پٹواریوں کی نائب تحصیلدار کے تبادلہ کے مطالبہ پر کام چھوڑ ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی

بدھ 28 اکتوبر 2020 13:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) محکمہ مال خوشاب کے پٹواریوں کی نائب تحصیلدار کے تبادلہ کے مطالبہ پر کام چھوڑ ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق انجمن پٹواریاں سرگودھا ڈویڑن کے صدر ملک جاوید ساند کی زیرصدارت انجمن پٹواریاں خوشاب کا اجلاس تحصیل آفس خوشاب میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا انجمن پٹواریاں ضلع خوشاب کی قلم چھوڑ ہڑتال ملک محمد عنایت کھوکھر نائب تحصیلدار کے ضلع خوشاب سے تبادلے تک جاری رہے گی اور یکم نومبر تک اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو اس ہڑتال کا دائرہ کار سرگودھا ڈویڑن تک بڑھا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں