ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر نگرانی پانچ روزہ پولیومہم آخری مراحل میں داخل ہو گئی

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:51

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر نگرانی پانچ روزہ پولیومہم آخری مراحل میں داخل ہو گئی اور اب تک ضلع سرگودھا میں مجموعی طو رپر 4لاکھ11ہزار870 بچوںکو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو کہ ہدف کا 104 فیصد ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے شہریوں سے کہا کہ پولیو ٹیمیں نہ پہنچنے کی صورت میں وہ کنٹرول سنٹر1166پر رابطہ کریں۔

انہوں نے کہاہے کہ پولیو مہم کی کامیابی سے ہی ملک کو اس موذی بیماری سے محفوظ بنایاجاسکتاہے۔ انہوں انسداد پولیو ریویو کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پانچ سال تک کے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں تاکہ ہر قطرہ ہر بچہ کے ماٹو کو حقیقی بنایاجاسکے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتا یاکہ اب تک مجموعی ہدف 3 لاکھ 96ہزار 916 مقرر کیاگیا تھا تاہم ٹیموں نے اس عرصہ میں 4 لاکھ11ہزار 470 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھیرہ کے 35ہزار44 کے ہدف کے مقابلے میں 36ہزار 379 ‘ بھلوال میں 38ہزار 666 کے مقابلے میں 41ہزا ر712 ‘ کوٹ مومن میں 47ہزار 856 کے مقابلے میں 49ہزار 686 ‘ تحصیل ساہیوال میں 34ہزار 968 کے مقابلے میں 35ہزار 482 ‘ سرگودہا میں ایک لاکھ 65ہزار 850 کے مقابلے میں ایک لاکھ 71ہزار 614 ‘ شاہپور میں 36ہزار 232کے مقابلے میں 37ہزار 103 جبکہ تحصیل سلانوالی کے 38ہزار 300 کے ہدف کے برعکس 39 ہزار 891 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ دستیاب نہ ہونے والے 52ہزار ایک بچوں میں سے 25ہزار 677 بچوں کو تلاش کر کے انہیں بھی پولیو کے قطرے پلادیئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں صرف دو بچوں کے والدین کی طرف سے قطرے پلانے میں مزاحمت کا سامناکرنا پڑا تاہم ٹیمیں قانون کے سہارے ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے قابل ہو جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک زیرو خوراک والے بچوں کی تعداد 1999 ہے۔ مہم آئندہ تین روز جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں