صوبائی حکومت کا سی پیک میں شامل سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں لانگ ٹرم ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) صوبائی حکومت نے سی پیک میں شامل سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں لانگ ٹرم ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق پروگرام کو ریجنل ڈویلپمنٹ پلان کا نام دیا گیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ روز گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ لانگ ٹرم پلان 2030تک کے منصوبہ جات پر مشتمل ہو گا، جس کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جن میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین شامل ہونگے ، ڈپٹی کمشنر کو دی گئی گائیڈ پر فوری عملدرآمد شروع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں