کرونا کی حالیہ دوسری لہر خطر ناک ثابت ہو رہی ہے،احتیاط کے دامن کو چھوڑ دیا تو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،فرح مسعود

عوام حکومت کے وضع کردہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،ماسک کا استعمال ،سماجی فاصلہ سمیت دیگر تمام احتیاطی تدایر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،کمشنر سرگودھا

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) کمشنر سرگودہا فرح مسعود نے انسداد کورونا کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کرونا کی حالیہ دوسری لہر خطر ناک ثابت ہو رہی ہے۔ اگر ہم نے احتیاط کے دامن کو چھوڑ دیا تو آنے والے دنوں میں سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوام حکومت کے وضع کردہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

ماسک کا استعمال ،سماجی فاصلہ سمیت دیگر تمام احتیاطی تدایر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں اس وقت 539کورونا پازیٹو کیسز ہیں۔ جن میں سے سرگودہا میں259،خوشاب میں50،میانوالی109اور بھکر میں 121کیسز موجود ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ڈویژن بھر میں 114نئے پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں اب تک ڈویژن بھر میں 3405کنفرم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جن میں سے 107اموات ہوئی اور 2667مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن سمیت تمام ضروری طبی انتظامات کو مکمل رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ۔ انہوںنے سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کی حاضری اور دیگر کو گھروں سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے اور عوامی مقامات سمیت سرکاری و نجی دفاتر میں رش کی صورتحال نہ ہونے پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی۔

بتایا گیا کہ دوسری لہر میںڈویژن بھر میں پہلی لہر کی نسبت پازیٹو کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ دیکھا جا رہاہے۔ اس موقع پر چاروں ڈپٹی کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع میں کرونا مشتبہ ،پازیٹو مریضوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں