سرگودھا ‘ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشن نے مشترکہ ایکشن میں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوا دی

بدھ 2 دسمبر 2020 14:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اینٹی کرپشن نے مشترکہ ایکشن میں قبضہ مافیا سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیتی 2کنا ل9مرلے کمرشل سرکاری اراضی واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دلوا دی۔زرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے علم میں آیا کہ تحصیل ساہیوال کے قریب لنگر والا پل کے ساتھ مختلف قابضین نے سرکاری زمین پرمحکمہ مال اور ہائی وئے کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کر کے ہوٹل اور پٹرول کی ایجنسی بنا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹر خالد مسعود فروکہ نے معاملہ کی تحقیقات محمد اکرم سرکل آفیسر کے سپرد کر دی۔جس نے انکوائری کرتے ہوئے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی اور موقعہ ملاحظہ کیا۔تو انکشاف ہوا کہ 2کنال 9مرلے سرکاری کمرشل اراضی پر بااثر افراد نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔جس پر اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ ایکشن کرتے ہوئے تحصیل ساہیوال میں لنگر والا پل کے ساتھ سرکاری رقبہ2کنال9مرلے مالیتی1کروڑ75لاکھ مختلف قبضین سے واگزار کروا کرسرکار کی تحویل میں دلوا دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں