حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں میں عوامی نمائندوں کی نشستوں کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 18 جنوری 2021 13:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں میں عوامی نمائندوں کی نشستوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت انتخابات کے لئے لوکل گورنمنٹ تحصیل کونسلز سرگودھا کے ایوان کی 42 مجموعی نشستوں میں 30 جنرل کونسلرز، 6 خواتین کونسلرز، 4 لیبر کونسلرز، 2 اقلیتی کونسلرز ہو نگیجبکہ تحصیل کونسلز تحصیل بھیرہ ، تحصیل بھلوال، تحصیل کوٹمومن، تحصیل سلانوالی، تحصیل ساہیوال اور تحصیل شاہپور کی 35 مجموعی نشستوں میں 25 جنرل کونسلرز، پانچ پانچ خواتین کونسلرز، چار چار لیبر کونسلرزاور ایک ایک مینارٹی کونسلرز ہونگے اسی طرح میٹرو پولیٹین کارپوریشن ایوان کی 42 نشستوں میں 30 جنرل کونسلرز، 6 خواتین کونسلرز، 4 لیبر کونسلرز اور 2 اقلیتی کونسلرز اور میونسپل کمیٹی بھلوال کی21 عوامی ممبران میں 15 جنرل کونسلر، تین خواتین کونسلرز، 2 لیبر کونسلرز اور ایک اقلیتی کونسلرز جبکہ میونسپل کمیٹیز، تحصیل بھیرہ، تحصیل کوٹمومن، تحصیل سلانوالی،تحصیل ساہیوال اور تحصیل شاہ پور کی 14 مجموعی نشستوں میں دس دس جنرل کونسلرز دو دو خواتین کونسلرز، ایک ایک لیبر کونسلرز اور ایک ایک مینارٹی کونسلرز ہونگے، اسی طرح ٹا?ن کمیٹیز قصبہ میانی، قصبہ پھلروان، قصبہ بھابڑا،قصبہ بھاگٹانوالہ، چک 46 اڈا،موضع دھریمہ، قصبہ فروکہ، قصبہ جھاوریاں اور قصبہ شاہپور سٹی کا 14 عوامی نمائندوں کے ایوان میں دس دس جنرل کونسلرز، دو دو خواتین کونسلرز اور ایک ایک لیبر کونسلرزاور ایک ایک مینارٹی کونسلرز ہونگے جن کے لئے بکدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر متوقع ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں