سرگودھا ، اوباش نے گھر میں اکیلی خاتون کو دبوچ لیا ،جان سے مار دینے کی دھمکی دبکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 22 جنوری 2021 17:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) سرگودھا شہر کے علاقہ میں اوباش نے گھر میں اکیلی خاتون کو دبوچ لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 24 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فیکٹری ایریا کے محلہ بسم اللہ پارک میں شہری عبدالرؤف کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کی اوباش نوجوان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو دبوچ لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا جس کی اطلاع دیتے ہوئے عبدالروف نے تھانہ فیکٹری ایریا کو بتایا کہ اس کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ نوجوان امبریز نے زبرد ستی زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

جس کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مقدمہ میں ملوث ملزم امبریز ولد میاں محمد کو 24گھنٹوں میں گرفتارکرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں