حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا سمیت چاراعلی افسروں کو تبدیل کردیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا سمیت چاراعلی افسروں کو تبدیل کردیا۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نیڈائریکٹرجنرل پنجاب اوورسیئرپاکستان کیمشن نائیلہ باقر کو ڈپٹی کمشز سرگودھاتعینات کر دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نئیر شیخ کو سیکرٹری (ایڈمن)لائیو سٹاک پنجاب تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈپٹی کمشنرقصورمناظرجاویدکو ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکشن پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ عائشہ گل کوڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کوڈپٹی کمشنرقصور تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں