سیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا کی غفلت کے باعث مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور

گزشتہ ماہ سرگودھا سے دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں 20 سے 50 روپے تک کا از خود اضافہ کرلیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 11:38

سیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا کی غفلت کے باعث مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،سید زوار حسین کاظمی) سیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا کی غفلت کے باعث مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں گزشتہ ماہ سرگودھا سے دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں 20 سے 50 روپے تک کا از خود اضافہ کرلیا ہے سیکرٹری آر ٹی اے سرگودھا اپنی کاروائیاں ڈالنے کیلئے روڈز پر کھڑے ہوکر تصویریں بناکر اخبارات کو جاری کروا دیتے ہیں جبکہ عملی طور پر ٹرانسپورٹ کا نظام سرگودھا میں درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کررہے ہیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں کسی بھی جگہ سرکاری کرائے نامے آویزاں نہیں ہیں منڈی بہاؤالدین کا کرایہ 180 روپے سے بڑھا کر 220روپے کردیا گیا ہے راولپنڈی کا اے سی کرایہ گرمی کے موسم میں 750 روپے وصول کیا جاتا ہے جبکہ سردی کے موسم میں ایئر کنڈیشن بند ہے اس کے باوجود 750 روپے وصول کیا جارہا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹرانسپورٹرز سے اچھی سلام دعا ہے جس کی وجہ سے وہ کرائے نامے پر توجہ دینے کی بجائے تصویری خبروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جس کا خمیازہ مسافروں کو مہنگے کرایوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے یہی صورتحال سرگودھا شہر سے دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ کی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں