صوبہ بھر میں 132 زرعی منڈیوں کو ماڈل منڈیاں بنانے کے لئے آپس میں لنک کیا جا رہا ہے‘صوبائی وزیر زراعت

موجودہ دورِ حکومت میں زرعی منڈیوں سی23 ارب روپے مالیت کی زمین واگذار کروائی گئی ہے‘ سید حسین جہانیاں گردیزی

اتوار 13 جون 2021 12:00

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ کاشتکاروں کو اٴْن کی محنت کا معقول معاوضہ دلوانے کے لئے زرعی منڈیوں کے نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔زرائع کے مطابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 132 زرعی منڈیوں کو ماڈل منڈیاں بنانے کے لئے آپس میں لنک کیا جا رہا ہے۔

جن میں کاشتکاروں کی فلاح کے پیش ِ نظر کسان پلیٹ فارم کا قیام اور اینڈرائیڈ ایپلکیشن" منڈی ایپ" کے ذریعے مارکیٹ فیس وصولی کا ریکارڈ مانیٹر کیا جائے گا تاکہ مڈل مین کا کردار محدود کیا جا سکے اور کاشتکاروں کو اٴْن کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے۔صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے گوجرہ اور مریدوالا میں سبز منڈیوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق ماڈل منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زرعی منڈیوں کو ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے تمام تر انتظا مات کئے گئے اور ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول، کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں زرعی منڈیوں سی23 ارب روپے مالیت کی زمین واگذار کروائی گئی ہے۔ پامرا ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعدزرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے۔ لکھوڈیرہ میں 5 ارب روپے کی خطیر رقم سے براعظم ایشیائ کی ماڈل منڈی کی تعمیر کاکام جاری ہے جس میں جدید مشینری کی مدد سے پراسیسنگ کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اورروزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں