سرگودھا شہر میں جائیداد کی لالچ میں اولاد کا ساتھیوں کے ہمراہ سگے پاب پر قاتلانہ حملہ

اتوار 13 جون 2021 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سرگودھا شہر میں جائیدادکی لالچ میں اولاد نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے پاب پر قاتلانہ حملہ کر دیا جسے اہل محلہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئیناکام بنادیا جسکی اطلاع پر پولیس نے کاروائی شروع کردی،ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ عزیز کالونی کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم شبیراحمد گجرنے پولیس کو بتایا کہ اس کا عزیز کالونی میں ایک مکان ہے جس نے اپنے بیٹے عمر شبیر کو جگہ ملازمت رکھوایا۔

(جاری ہے)

جس نے اپنے بہن بھائیوں اورساتھیوں کے ہمراہ مکان پر قبضہ کی خاطر قاتلانہ حملہ کرکے بیہمانہ تشددکانشانہ بنایا اور گلے میں پھنداڈال کر قتل کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے ناکام بنا دیا جس کا کہناہے کہ میری اولادمکان ہتھیانے کیلئے مجھ پر کئی بارحملہ آور ہو چکی ہے جس کے بیان پر تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں