سرگودھا‘ دومختلف واقعات میں دو نوجوانوں نے اپنی بہنوں کو قتل کر دیا

اتوار 13 جون 2021 13:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سرگودھا کے دو مختلف واقعات میں نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر اور دوسرے نوجوان نے اپنی شادی شدہ حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔جس پر پولیس نے دونوں واقعات کی مقتولین دوشزاوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں جنہیں آبائی مقامات پر سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے گاؤں مڈھ کے قریب نوجوان محمد ممتاز نے فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ بہن انور بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جبکہ سلانوالی مکہ کالونی کی گلی نمبر 4 میں غیرت کے نام پر نوجوان کاشف عرف چاند نے حقیقی بہن کو غیرت کے نام پر پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ سلانوالی اور پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقتولین دوشزاوں کی نعشیں اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں جنہیں آبائی مقامات پر سپردخاک کر دیا گیا جبک جائے وقوعات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں