سرگودھا‘واپڈا کی ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے کے باعث گودام کی چھت پر کام کرتے ایک نوجوان جاںبحق

اتوار 13 جون 2021 15:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) واپڈا کی ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے کے باعث گودام کی چھت پر کام کرتے ایک نوجوان جاںبحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ پر علاقہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا سے پھالیہ پرانا گجرات روڈ پر گودام کی چھت پر کام کرتے ہوئے دو نوجوان الیون کے وی لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گے جن میں 30 سالہ نوجوان ذوالقرنین موقع پر جاں بحق اور دوسرا 38 سالہ ظہیر شدید زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کرنٹ لگنے سے جانبحق ذوالقرنین کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کی میت اچانک گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔اس واقعہ پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں