سرگودھا کے نواح میں خونی ڈکیتی یا دیرینہ دشمنی آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کردیا

پیر 14 جون 2021 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سرگودھا کے نواح میں خونی ڈکیتی یا دیرینہ دشمنی آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محنت کش کو قتل کردیا،ذرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے موضع ماڑی کا محنت کش مظہر محنت مزدوری کے بعد واپس گاؤں جارہاتھا کہ راستہ میں آتشیںاسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

واردات خونی ڈکیتی یا کھچہ اور پولیس صدر صدرنیمقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کردی اور مقتول کے برادر نسبتی خداددادکی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف واردات کا مقدمہ درج کرلیا اور ابتدائی تفتیش میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گھچہ شروع کر دی اور واردات کو جلد ٹریس کر کے بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں