اینٹی کرپشن پولیس سرگودھا نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے بعد جیل ہسپتال کے ڈسپنسر کو نجی ہسپتال میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا

پیر 14 جون 2021 11:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) اینٹی کرپشن پولیس سرگودھا نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سپرینٹڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے بعد جیل ہسپتال کے ڈسپنسر کو نجی ہسپتال میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے کیس کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے مئیر ملک اسلم نوید کی گزشتہ سال گرفتاری کے بعد جیل بندش میں بے پناہ سہولیات مہیا کرنے کے الزام میں دس لاکھ روپے اور قیمتی پلاٹ لینے کے کرپشن کیس میں بعد از انکوائری اینٹی کرپشن پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کے سابق سپرینٹڈنٹ جاوید اقبال چچی کو گرفتار کیا اور اس کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے جیل ہسپتال کے ڈسپنسر ثمر عباس کو نجی ہسپتال سے حراست میں لے لیا اور ہسپتال کے ڈپٹی ڈسپنسر محمد اصغر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں جبکہ اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار ملزمان کو اینٹی کرپشن کی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے دوسری طرف حکومت پنجاب نے جیل کرپشن کیس کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے اور محکمہ جیل خانہ جات کے جانب سے بھی محکمانہ طور پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے ثبوت اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کیس میں سرگودھا جیل کے دو افسران کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں