سرگودھا ،سی آئی اے پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی کو پکڑ کر اسلحہ سمگل کی کوشش کو ناکام بنادیا

بدھ 23 جون 2021 17:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سی آئی اے پولیس سرگودھا نے اسلحہ سے بھری گاڑی کو پکڑ کر اسلحہ سمگل کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق گاڑی میں اسحلہ بھر کر پشاور سے لایا جا رہا تھا کہ مخبری پرسی آئی اے پولیس نے ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روک کر اس سے اسلحہ کی بھاری مقدار ایک کلاشنکوف،پانچ رائفلیں 44 بور ، نورائفلیں 223 بور،تین بارہ بور ریپیٹر،چودہ میگزین اور سات ہزارگولیاں برآمد کر کے سوار الطاف کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے مختلف ہتھیاروں کے ہرزہ جات بھی برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اسلحہ سمگلر ملزم الطاف حسین پشاور سے اسلحہ کی وافر مقدار خرید مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے لے جا رہا تھا۔سرگودھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں