سرگودھا ،جنرل بس سٹینڈ کے ٹرانسپورٹرز ،ضلعی انتظامیہ کے درمیان سرد جنگ کے دم توڑ گئی ، ہڑتال ،احتجاج ختم کر دیا گیا

جمعرات 24 جون 2021 18:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) سرگودھا میں جنرل بس اسٹینڈ کے ٹرانسپورٹرز اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان سرد جنگ کے دم توڑ جانے پر ہڑتال اور احتجاج ختم کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ عمر دراز گوندل سے کے رویہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز کے ہڑتال اور احتجاج کے دوسرے روز فریقین میں مذاکرات کامیاب رہے اور معاملات کے حل کی یقین پر ٹرانسپورٹرز نے جاری ہڑتال ختم کر دی۔

زرائع نے بتایا کہ فریقین میں طے پایا کہ جنرل بس سٹینڈ کی بہتری اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قانون کے اندر رہتے ہوئے اقدامات کئے جائیں گے اور کسی کو قانون سے بالاتر ہونے کے اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر،وکلائ اور ٹرانسپورٹرز ملک فاروق بندیال ‘ ملک ربنواز کچھیلا ‘ میجر احسان خان ‘ اعجاز خان بلوچ ‘ میاںشوکت ‘ حاجی طارق ‘ہمایوں بٹ ‘ سید نجم الحق ‘ بابر ڈھونڈا ‘ رجہ محمد یعقوب ‘قیصر مختار موجود تھے۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کاکہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز انتظامیہ کے دست وبازو ہیں۔جنرل بس سٹینڈ کے تمام مسائل کو اتفاق رائے سے حل کیا جائیگا۔ ٹرانسپورٹرز کاکہنا تھا کہ کہا کہ آج ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے نہ صرف ان کے مسائل کو بغور سنا بلکہ کھلے دل کامظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں