سرگودھا،پولیس نے دو ملزمان کوگرفتار کر کے چارلاکھ روپے مالیت کے برتن برآمد کر لئے

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) سرگودھا پولیس نے علاقہ میلہ کی نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کوگرفتار کر کے چارلاکھ روپے مالیت کے برتن برآمد کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ افراد نے کاروائی کرتے ہوئے میلہ کے علاقہ میں نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان بلال حسن اور مجاہد علی کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جہنوں نے گزشتہ ماہ کوٹ خدا بخش کے رہائشی سکندر حیات کے گھر نقب لگاکر اسکا گھریلو سامان برتن کپڑے وغیرہ چوری کئے اور فرار ہوگئے۔ جس پر درج وقوعہ میں ملوث ملزمان نامعلوم کو پولیس نے جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چارلاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ برتن ودیگر سامان برآمد کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں