حکومت کا بڑھتی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے نیو سرگودھا سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں پر بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے نیو سرگودھا سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا میں نیو سٹی پراجیکٹ کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا جس کا مقصد سرگودھا شہر پر آبادی کا دباؤ کم کرنے کیساتھ ساتھ زرعی رقبے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے زرائع نے بتایا کہ حکومت نے سرگودھا لاہور روڈ پر 30 سال سے زیر التوائ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کو فوری طور پر آباد کرنے کیلئے فنڈز سمیت فوری اقدامات کا حکم دیا ہے اور اس کی جلد از جلد تکمیل کر کے اس کو ماڈل ٹاؤن کی بجائے نیو سرگودھا سٹی کا نام دیا جائیگا۔زرائع نے بتایا کہ اسی طرح کے منصوبے ملک کے دیگر شہروں میں بھی شروع کئے جارہے ہیں۔حکومت نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کے لئے خصوصی دلچسپی لیکر فوری ترقیاتی کام مکمل کرنے کا حکم دیا جہاں مختلف کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جبکہ مزید رہ جانے والے پلاٹوں کی نیلامی کا عمل بھی جلد شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں