سرگودھا‘ منشیات فروش خاتون صائمہ نورین کو 25 سال قید سخت اور 3 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج سکندر جاوید نے شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش خاتون صائمہ نورین کو 25 سال قید سخت اور 3 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزاکا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گزشتہ سال 27 جون 2020 کو قینچی موڑ سوسائٹی کالونی سے بلاک 9 کی خاتون صائمہ نورین کو پولیس نے 15 کلو ہیروئن لیجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس پر تھانہ سٹیلایٹ ٹاون نے منشیات کا مقدمہ درج کر کے خاتون ملزمہ سرگودھا جیل منتقل کردیا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سکندر جاوید نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے خاتون ملزمہ صائمہ نورین کو 25 سال عمر سخت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا اس موقع پر ملزمہ کو لیڈی پولیس کے ہمراہ عدالت پیش کر کے فیصلہ پر واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں