پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی،چار ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جمعرات 16 ستمبر 2021 19:32

سرگودھا۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمد کی ہدایت پرپیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر محمد نسیم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز سلیم احمد،ارشد حسین اور محمد اعظم ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے پیشہ ور بھکاریوں اعجاز احمد،محمد نواز اور شیر محمد کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ لکسیاں سب انسپکٹر شمشیر خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیا ت ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پیشہ ور بھکاری ملکو کوگرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے ہاتھ پاؤں اور جسم بالکل صحت مند ہیں  جو کہ بھیک مانگنے کے عادی ہیں جن کے خلاف بھکاری ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں