جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی امیر سابق رکن قومی اسمبلی حاجی جاوید اقبال چیمہ انتقال کر گئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی امیر سابق رکن قومی اسمبلی حاجی جاوید اقبال چیمہ انتقال کر گئے۔جن کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی امیر سابق رکن قومی اسمبلی حاجی جاوید اقبال چیمہ انتقال کر گے۔

(جاری ہے)

جن کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ کامرس کالج گراؤند چک 47 شمالی میں ادا کی گئی جس میں تاجروں، وکلا،صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت گی۔

جن کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔مرحوم ڈسٹرکٹ بار کے رکن شمس نوید چیمہ کے بڑے بھائی تھے جو ایک بار رکن قومی اسمبلی،ایک بار رکن صوبائی اسمبلی اور ایک بار ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن منتخیب ہوئے جن کی وفات پر مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت نے اظہار تعزیت اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں