سرگودھا ‘کمشنر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی کورونا ٹیسٹنگ لیب اور پرانی عمارت میں قائم میڈیسن سٹور پراچانک چھاپہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) کمشنر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی کورونا ٹیسٹنگ لیب اور پرانی عمارت میں قائم میڈیسن سٹور پراچانک چھاپہ مار کر ناقص انتظامات کی صورتحال کو فوری طور درست کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈی ایچ او ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت میں عرصہ سے قائم میڈیسن سٹور پر اچانک چھاپہ مارا تو ناقص انتظامات کے باعث لاکھوں روپے کی ادویات راہداریوں میں بغیر کسی سیکورٹی گارڈ کے پڑی پائی گئیں جبکہ سٹاک رجسٹر نہ مکمل اور سٹور میں گندگی اور عملہ کی موٹر سائیکلز کھڑی دیکھی گئیں تو کمشنر نے صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ضلعی ہیلتھ اتھارٹی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو فوری تمام معاملات درست کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ترجمان نے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعودنے بغیر اطلاع کے ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کے انتظام سول ہسپتال کی پرانی عمارت میں قائم میڈیسن سٹور کے معائنہ کیا تو لاکھوں روپے کی قیمتی ادویات راہداریوں میں پڑی تھیں کوئی گارڈ ، سٹور کا انچارج یا محکمہ صحت کا ملازم موجود نہ تھا۔جبکہ کچھ ریفریجریٹر خراب پائے گئے اور ٹھیک حالت میں موجود ریفریجریٹر پر بھی مٹی کی تہہ جمی تھی اور عمارت میں جگہ جگہ جھالے اور گندگی پائی گئی،ملازمین کے موٹر سائیکلز پارکنگ کی بجائے سٹور میں کھڑے تھے اور سٹور کا انچارج غائب تھا۔

ان ادویات کا رجسٹر میں اندراج تو پایا گیا لیکن کسی بھی زمہ دار افسر کے دستخط موجود نہ تھے۔ لیب ٹیسٹنگ میں استعمال ہونے والے قیمتی کیمکل کا اسٹاک بھی داخلی راستے پر پڑا ہوا تھا۔کمشںر نے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا تو بعض عملہ کے موجود ہونے کے باوجود حاضری نہیں لگی ہوئی تھی۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کورونا بی ایس ایل تھری لیب کا بھی اچانک معائنہ کیا تو لیب کے گردونواح میں گھاس پھوس، کانٹے دار جھاڑیاں اور کچرے کے ڈھیر لگے دیکھ کر شدید غصہ کا اظہار اور ایم ایس کی سرزنش کی ۔

انہوں نے لیب کے گردونواح میں فوری صفائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لیب کے سٹاک رجسٹر کا معائنہ، عملہ کی حاضری و دستیابی کو چیک کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بی ایس ایل تھری لیب کو سرگودھا کے علاوہ خوشاب، میانوالی اور چکوال سے بھی کرونا کے روازنہ تقریباً دو ہزار ٹیسٹ وصول ہو رہے ہیں جبکہ لیب میں ٹی بی کے مریضوں کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے سی او ہیلتھ اتھارٹی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے انہیں تمام معاملات فوری درست کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں