سرگودھا، ڈیڈ لائن ختم،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھانالازمی

پیر 27 ستمبر 2021 19:28

سرگودھا۔27ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) :ڈیڈ لائن ختم ،اب پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کے لئے ماسک لگانااور کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھانالازمی ہو گا۔ریجنل ٹر انسپورٹ اتھارٹی نے این سی او سی کے احکامات پرعملدرآمد کروانا شروع کردیا۔ویکسینشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں بس پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے فاروق حیدر نے جنرل بس اسٹینڈ سرگودھا کا دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے بھی کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بس اڈے پر موجود منیجر این سی اوسی کے احکامات کے مطابق پچاس فیصد ویکسنیٹڈڈ سواریوں کو بس پر بٹھانے کا پابند ہو گا۔خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان کو نہ صرف جرمانہ ہو گا بلکہ گاڑیاں بھی بند کر دی جائیں گی

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں